18 اگست 2015 - 08:43
کیا یہ واقعی مسلمان ہیں؟/ تعز میں داعش اور سعودی ایجنٹوں کے سنگین جرائم

داعش گروہ اور یمن پر حملے کے حامیوں نے یمن کے جنوبی شہر تعز میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش اور یمن پر سعودی و امریکی حملے کے حامیوں نے یمن کے جنوبی شہر تعز میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے- رپورٹ کے مطابق داعش گروہ کے دہشت گردوں اور سعودی ایجنٹوں نے تعز شہر میں اپنے ایک یرغمالی کو عام لوگوں کے سامنے، جبکہ وہاں بچے بھی موجود تھے، قتل کیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کر دئیے پھر اس کو موٹر سائیکل سے باندھ کر پورے شہر میں بے دردی کے ساتھ گھسیٹا- اس رپورٹ کے مطابق سنگین جرم کے ایک اور واقعے میں، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہیں، تعز کے بہت سے شہری داعش اور سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل اور بعض افراد کی لاشوں کے ٹکڑے کئے گئے ہیں- دریں اثنا یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے بدستور جاری ہیں-
اطلاعات کے مطابق یمن کے شمالی صوبے الجوف پر سعودی لڑاکا طیاروں کے تازہ حملے میں کم سے کم بیس عام شہری شہید ہوئے ہیں- ادھر بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر ماؤرر نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کے حملوں میں چھبیس مارچ سے اب تک تقریبا" چار ہزار افراد مارے گئے ہیں اور انیس ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- پیٹر ماؤرر نے، جو انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون بھی ہیں، کہا کہ یمن کے جنوبی صوبے عدن کی صورت حال خطرناک اور المناک ہے- انہوں نے کہا کہ تشدد میں اضافے سے جن لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ان کی مدد کے لئے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169